ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

سوڈان: متحارب فوجی فریقین کے درمیان آج نئے جنگ بندی معاہدے کا اعلان متوقع

سوڈان کے متحارب فوجی فریقین کے درمیان سعودی شہر جدہ میں مذاکرات جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحارب فوجی فریقین کے درمیان آج نئے جنگ بندی معاہدے کا اعلان متوقع ہے۔

سوڈان میں فوجی فریقین کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں سوڈان کے متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات ہو رے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اپیل کرتے ہیں سوڈان کے تمام فریق مذاکرات سے مسئلہ حل کریں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوڈانی بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، سوڈان کے معاملے پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.