بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف نہیں بدلا، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

رکن کمیٹی خرم دستگیر نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ سیز فائر لائن کا معاملہ ہاٹ لائن پر اچانک کیسے حل ہوگیا۔

علاوہ ازیں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.