جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

نوٹس نکالنے کا مقصد وہاں بلاکر کسی اور کیس میں گرفتار کرنا ہے، مونس الہٰی

سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ آج پتا چلا ہے ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔

مونس الہٰی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوٹس نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے وہاں بلاکر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے۔

ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کےلیے مونس الہٰی کو طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوا 5 کروڑ روپے کی 8 ٹرانزیکشن میرے اکاؤنٹ میں ہوئی ہیں۔ یہ 8 ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے ہیں، کسی اور کے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئے۔ یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئرڈ ہے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ ایف آئی اے متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھاکر دیکھ لیتی تو نوٹس نہ نکالتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.