جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

کچھ لوگ مذمتی بیان کے بعد پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کریں گے، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ دیر میں لوگ 9 مئی کے شرمناک واقعات کروانے پر مذمتی بیان دیں گے۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جو لوگ مذمتی بیان دیں گے، دوسرے فیز میں پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کریں گے اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ یہ لوگ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.