پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

عدالت کا یاسمین راشد کو پولیس لائنز اسپتال منتقل کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس لائنز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں یاسمین راشد کو اے ٹی سی لاہور میں پیش کیا گیا۔

لاہور میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے سرکاری اسپتال سے فٹنس سرٹیفکیٹ بنوا کر ڈاکٹر یاسمین راشد کو کل دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالتی ہدایت کے بعد پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو اے ٹی سی سے لے کر واپس روانہ ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.