
امریکا کا نجی دورہ کرنے والے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے امریکی شہر ہیوسٹن میں بڑا مصروف وقت گزارا۔
انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ایک استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے امریکی پاکستانیوں کی وطن عزیز سے والہانہ محبت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے وطن عزیز میں درپیش مسائل کے حل کے لیے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے گا جس کی نگرانی کیلے 19 گریڈ کا ایڈیشنل سیکریٹری تعنیات کیا جائے گا۔
مزکورہ تقریب سے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیوسٹن کی پاکستانی امریکی کمیونٹی ایک باخبر، ولولہ انگیز اور متحرک کمیوٹی ہے جو امریکی سیاست میں سرگرم کردار ادا کررہی ہے۔
Comments are closed.