بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

کراچی: غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد پاک چائنا شپ یارڈ میں مقیم غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پہلے سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر پولیس یارڈ کے اطراف تعینات تھی۔

تفتیش کاروں کے مطابق خود کش بمبار کو بم بیگ پیک میں بنا کردیا گیا، یہ بم کہیں باہر ہی اس کے حوالے کیا گیا ہوگا۔ بم میں انڈسٹریل ایکسپلوزو کے علاوہ فاسفورس کا استعمال بھی کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مارا گیا دہشت گرد ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور ہے، جس نے بارودی بیلٹ پہنی ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر حسن سردار کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

دہشت گرد کی لاش کے ساتھ بارود ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.