جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینا حیران کن ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینا حیران کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ دیئے بغیر ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو صبح سپریم کورٹ میں چیلنج کررہے ہیں۔

ا سے قبل عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کوئی کیس نہیں ہے۔

امن کا مزید کہنا تھا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو انتخابی مہم سے آؤٹ کردیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.