اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

مردم شماری پر ہماری شکایتیں 200 فیصد درست ثابت ہو رہی ہیں، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ہماری 200 فیصد شکایتیں درست ثابت ہو رہی ہے۔

حیدرآباد میں سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے گھروں میں م۔ش نہ لکھا نہ گنا گیا، ہماری شکایتیں 200 فیصد درست ثابت ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کراچی اور حیدرآباد بانجھ ہوگیا دیگر علاقوں میں بہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مرنا قبول ہے اس سلوک کو قبول نہیں کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ مردم شماری کے آغاز سے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، اس حوالے سے ہمارے وزیراعظم اور شماریات کے افسران سے رابطے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر، نوابشاہ، میرپورخاص میں آبادی بڑھ رہی ہے شہر میں کم ہو رہی ہے، ہمیں گنتے نہیں ہو پارلیمنٹ میں رہنے کا کیا جواز ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.