بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: متعدد صارفین اسٹیکی میٹر کی شکایت لے کر سوئی سدرن کے دفاتر پہنچ گئے

کراچی میں بلوں اور اسٹیکی میٹر کی شکایت لے کر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے صارفین کمپنی کے دفاتر پہنچ گئے۔ 

صارفین کا کہنا ہے کہ اسٹیکی سلو میٹر کے نام پر بل میں 300 سے 400 روپے اضافی شامل کیے جارہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ صارفین سے تو پی یو جی اور اسٹیکی میٹر دونوں وصولیاں ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کو اضافی بلنگ چارج نہیں کیا جاتا، کمپنی سست یا خراب میٹر کی صورت میں استعمال شدہ گیس چارجز وصول کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسے صارفین جن کے میٹر خراب ہیں، ان کا میٹر تبدیل کیا جاتا ہے، جبکہ میٹر کی تبدیلی کے 3 ماہ کی ریڈنگ کا اوسط صارف کو چارج کیا جاتا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ پی یو جی یا سلو میٹر چارجز غیر قانونی عمل نہیں ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.