بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ویکسین کمرشل پرواز کے ذریعے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کین سائینو کی کورونا ویکسین کی کھیپ 60 ہزار ڈوزز پر مشتمل ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ سنگل ڈوز چینی ویکسین صرف 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور 2 چینی نجی کمپنیوں سائنو فارم اور کین سائنو میں معاہدہ طے پاگیا۔

وفاقی حکام نے بتایا کہ سنگل ڈوز چینی ویکسین لگانے کے لیے علیحدہ ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح 80 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا ریکارڈ بھی علیحدہ رکھا جائے۔

حکام کے مطابق سندھ کو سنگل ڈوز چینی ویکسین کی 8 سے 10 ہزار ڈوز ملنے کا امکان ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبوں اور دیگر وفاقی اکائیوں کو سنگل ڈوز ویکسین کی فراہمی کل سے شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.