سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورہ بھارت میں کوئی حیران کن چیز نہیں ہوئی، توقع تھی کہ اس سے کوئی برف نہیں پگھلے گی، یہی ہوا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی دورے کے بعد ممکنہ بات چیت کا ماحول مزیدخراب ہوا۔
سابق سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنی اپنی پوزیشن بیان کی، ہمارے وزیر خارجہ نے کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بیان کیا۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بھارت جب تک 5 اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا بات چیت نہیں ہوسکتی، بھارت نے حسب معمول دہشتگردی کا الزام دہرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو توقع تھی کہ اس سے تعلقات آگے جائیں گے تو یہ توقع ہی غلط تھی، بھارت سے تعلقات پہلے ہی خراب ہیں۔
Comments are closed.