جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

کراچی: چور نے نابینا مؤذن کو موبائل واپس کر دیا

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں نابینا مؤذن سے ملزم موبائل فون دھوکے سے لے جانے والے چور نے موبائل واپس کر دیا۔

چور نے بائیک رائیڈر کے ذریعے موبائل فون واپس بھجوا دیا ہے۔

اس حوالے سے بائیک رائڈر نے کہا ہے کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائڈ بک کرائی تھی، رائڈ بک کرانے والے شخص نے مؤذن امجد کو موبائل فون دینے کا کہا۔

بائیک رائڈر کا کہنا ہے کہ مجھے حیرت ہوئی کہ اتنا مہنگا موبائل کیسے بائیک رائڈر کے حوالے کر رہا ہے، جب موبائل فون مؤذن کے حوالے کیا تو واقعے کا علم ہوا۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں نابینا مؤذن سے ملزم موبائل فون دھوکے سے لیکر فرار ہو گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں نابینا مؤذن سے ملزم موبائل فون دھوکے سے لے کر فرار ہو گیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

متاثرہ مؤذن نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 2 روز قبل عصر کے وقت ایک شخص میرے پاس آیا، مجھے اس شخص نے کہا کہ اپنا موبائل فون دو میں آپ کی نعت ریکارڈ کروں گا۔

متاثرہ مؤذن نے بتایا کہ مذکورہ نامعلوم شخص میرا 1 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.