ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی بورڈ کے انکار پر سابق چیئرمین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمام فیصلے بھارتی حکومت کے ہیں۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ انڈین حکومت پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتی، بھارتی حکومت کے انکار کے بعد حکومت پاکستان کا ردعمل انتہائی اہم ہے۔
توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ اس وقت بابر اعظم سے کپتانی لینا زیادتی ہوگی، شروع سے کہتا ہوں کہ تینوں فارمیٹ کے لیے ایک کپتان نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو دو فارمیٹ میں کپتان رکھا جائے، پاکستانی کوچز کی دوستیاں نبھانے والی بات سچ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر ڈربی شائر کے کوچ ہیں، پاکستان ٹیم کے ساتھ کیسے کام کریں گے؟ پی سی بی کو مکی آرتھر کی ذمے داریوں میں توازن رکھنا ہو گا۔
Comments are closed.