ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پاکستان کیلئے پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، احسان اللّٰہ

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کےلیے پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں احسان اللّٰہ نے ڈیبیو کیا۔ 

میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے احسان اللّٰہ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ جس میں احسان اللّٰہ نے قومی ٹیم میں اپنی سلیکشن سے متعلق جذبات اور ڈریسنگ روم میں اپنے احساسات کا اظہار کیا۔ 

فاسٹ بولر کہتے ہیں کہ ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بہت تجربہ حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جبکہ ڈیبیو پر بھی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

احسان اللّٰہ نے کہا کہ عمر گل، عبدالرحمان اور شاہین آفریدی نے حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کپتان بابر اعظم نے ناشتے کی ٹیبل پر ڈیبیو کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے احسان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اچھی ٹیم ہے، اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کروانے کی کوشش کروں گا۔

اہلِ خانہ سے متعلق قومی تیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ گھر والوں کو ڈیبیو کا معلوم ہونے پر خوشی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.