جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

لاہور میں مارکیٹیں اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے مارکیٹیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ شہر کی مارکیٹیں اور شادی ہال رات 10 بجے بند ہوں گے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ انہیں عمل درآمد کی رپورٹ روزانہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں مقررہ اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام مارکیٹیں اور شادی ہال رات 10 بجے بند ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند ہوں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے بند ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.