جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ ملنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ ملنے پر اتحادی جماعتوں اور ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی، اتحادی جماعتوں کی قیادت، قانون سازوں کے مسلسل اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری ارتقاء میں اتحادی سیاست ایک منفرد تجربہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے اور آمریت کی سیاست کو نہ کرنے کیلئے متحد ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، 180 ارکان پارلیمان نے شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے، اگر مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو اعتماد کے ووٹ 181 ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.