امریکی ٹی وی کے مقبول میزبان جیری اسپرنگر 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جیری اسپرنگر طویل عرصے تک چلنے والے ٹاک شو کے حوالے سے مشہور تھے۔
امریکی میڈیا نے مزید کہا کہ جیری اسپرنگر کا ٹاک شو 1991 سے 2018 تک نشر ہوا کرتا تھا۔
دریں اثنا شکاگو سے جیری اسپرنگر کے ترجمان نے بتایا کہ وہ جمعرات کو اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔
ان کے ایک پرانے دوست نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق عہد ساز اور متنازع اینکر 1944 میں برطانیہ میں پناہ گزین پولش یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے والدین دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی حملوں کی وجہ سے پولینڈ سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔
Comments are closed.