جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

پرویز الہٰی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ نے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہو کر نئے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

عدالت نے نئے مقدمے میں 11 مئی تک اینٹی کرپشن کو پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روک دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے بہوؤں سمیت 7 افراد کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.