اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

میری بیٹی نے رشی سونک کو وزیر اعظم بنایا، ساس سودھا مورتی

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کی ساس سودھا مورتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی اکشتا مورتی نے اپنے شوہر کو وزیر اعظم بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں سودھا مورتی یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں کہ میری بیٹی کی وجہ سے رشی سونک کا اقتدار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور وہ برطانیہ کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

انہیں یہ کہتے ہوئے بھی دیکھا اور سننا جاسکتا ہے کہ ’میں نے اپنے شوہر کو بزنس مین بنایا لیکن میری بیٹی نے اپنے شوہر کو برطانیہ کا وزیر اعظم بنایا۔ دونوں کی کامیابی کی وجہ ان کی بیویاں ہیں، دیکھیں کیسے بیوی اپنے شوہر کی قسمت بدل دیتی ہے، میں نے اپنے شوہر کو کامیاب تاجر جبکہ میری بیٹی نے وزیر اعظم بنا دیا۔

سودھا مورتی مورتی کو اس وائرل ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ان کہ بیٹی نے رشی سونک کی زندگی کو کئی طریقوں سے متاثر کیا ہے خاص طور سے روزے رکھنے کے حوالے سے ان کے عقیدے کو۔

انہوں نے بتایا کہ رشی سونک کے آباؤ اجداد 150 برس سے برطانیہ میں مقیم ہیں ان کی والدہ بہت مذہبی خاتون ہیں اور وہ ہر پیر کو روزہ رکھتی ہیں تاہم رشی سونک جمعرات کو روزہ رکھتے ہیں کیونکہ ہم جمعرات کو بہترین دن سمجھتے ہیں اور ہر اچھے کام کا آغاز جمعرات سے کرتے ہیں، ہم نے انفوسس کی بنیاد بھی جمعرات کو رکھی تھی۔

خیال رہے کہ رشی سونک نے 2009 میں نارائن مورتی اور سدھا مورتی کی بیٹی اکشتا مورتی سے شادی کی تھی۔ نارائن مورتی کا شمار بھارت کے امیرترین شخصیات میں کیا جاتا ہے جو معروف ٹیک کمپنی ’انفوسس‘ کے بانی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.