جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

عمران خان 29 اپریل کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ مبشر حسن کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 29 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ایسٹ کی جانب سے عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ سہالہ میں ہنگامہ آرائی کیس میں ایف آئی آر درج ہے۔

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

ایف آئی آرمیں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 353/188/186/109 عائد کی گئی ہیں۔

عمران خان کو طلبی کا نوٹس زمان پارک لاہور کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کیس کی نقول فراہم کرنے کے لیے حاضری یقینی بنانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.