جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

وزیراعظم سے متحدہ وفد کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

ایم کیو ایم کے وفد نے حالیہ مردم شماری پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری میں جب تک ایک، ایک فرد کو نہیں گِن لیا جاتا اسے نہیں ماننا چاہیے۔

تحفظات خاطرخواہ حد تک دور کرنے پر ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کرنے کی ہدایت کردی۔ 

ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.