
پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم رواں برس ایشین گیمز میں حصہ لے گی۔
سید فخر علی شاہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان ایشیا میں 5 ویں نمبر پر ہے اس لیے ٹیم دوسرا راؤنڈ کھیلے گی جو کہ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ پہلا راؤنڈ 23 ستمبر سے شروع ہو جائے گا۔
فخر علی شاہ نے کہا کہ اولمپک چیمپین جاپان ہمارے گروپ میں شامل ہے، ورلڈ نمبر دو تائیوان بھی ایشین گیمز میں ہے، کوویڈ کے بعد انٹرنیشنل ایونٹس کم ملے ہیں اس لیے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنا پہلی کوشش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کیمپ لگانے کے لیے رابطے میں ہیں، پی ایس بی نے تاخیر کی تو ہم خود لاہور یا گوجرانوالہ میں کیمپ لگا دیں گے، ہم امریکا سے تعلق رکھنے والے کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
فخر علی شاہ نے مشیر کھیل وہاب ریاض سے اپیل کی کہ وہ ہمارے گراؤنڈ کے لیے کچھ کریں تا کہ کھلاڑی اپنے لیے مخصوص گراؤنڈ میں اچھے انداز میں ٹریننگ کر سکیں۔
Comments are closed.