سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کے معاملے پر لچک دکھانے کو تیار ہیں، عمران نے کہا کہ انہیں ایک ٹھوس دلیل بتا دیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے سے ملک کا کیا فائدہ ہے تو وہ تیار ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کی۔
سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کچھ لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے اپنا بند راستہ کھولیں اور یہ تاثر ختم کریں کہ وہ انتقام لیں گے یا کسی کو ڈی نوٹیفائی کریں گے۔
سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے مطابق ان کے سوال پر سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب میں کہا کہ وہ پیغام تو بھیجتے ہیں مگر جواب نہِں ملتا۔
Comments are closed.