
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ماضی کی تصویر کے تناظر میں پاکستان میں موجود بجلی کے تاروں پر طنز کر ڈالا۔
شعیب اختر نے مین ہٹن کی 1887 کی تصویر پر ردعمل دیا جس میں ہر طرف ٹیلی فون کی تاریں ہی تاریں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ’اتنی تو مل جاتی ہیں ہماری ہاں ابھی بھی‘
شعیب اختر کے ٹوئٹ میں صاف گوئی نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.