بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

ٹی وی دیکھتا ہوں تو دوستوں کی سختی گفتار سن کر مایوسی ہوتی ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ٹی وی دیکھتا ہوں تو دوستوں کی سختی گفتار سن کر مایوسی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے  بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ دوست ایک دوسرے کے اندر صرف عیب اور گندگی تلاش کرتے ہیں، گویا دوسروں پر کیچڑ اچھالنا ہی نجات کا مختصر ترین راستہ ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ شمس تبریزی کی یاد آتی ہے جنہوں نے کہا کہ اصل گندگی اندر کی گندگی ہے۔ شمس تبریزی نے کہا کہ سطحی آلودگی آسانی سے دھل جاتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ نفرت اور تعصب کو شفاف پانی سے بھی صاف نہیں کیا جاسکتا، نفرت اور تعصب روح کو گھٹیا بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جسم کو تو پرہیزگاری اور روزے سے پاک کرسکتے ہیں، لیکن صرف محبت، عفو و درگزر ہی ہمارے دلوں کو پاک کر سکتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس کام میں مدد کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.