بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

جاوید آفریدی کی بلوچستان کے وائرل بزرگ شہری کو حج کی پیشکش

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اور حج کی خواہش کا اظہار کرنے والے بلوچستان کے بزرگ کو حج کی پیشکش کردی۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجدِ نبوی ﷺ میں موجود ایک بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا کہ ان بزرگ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

بلوچستان کے رہائشی بزرگ عبدالقادر بخش نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.