بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

ٹھٹھہ حادثے کا ذمے دار مفرور ٹرک ڈرائیور گرفتار

ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ہونے والے ٹرک اور وین کے تصادم کے ذمے دار مفرور ٹرک ڈرائیور کو ٹھٹھہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کے مطابق ٹرک ڈرائیور محمد رئیس کے پاس لرننگ لائسنس موجود تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرک کے مالک کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، نوجوان پکنک منا کر واپس کراچی آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین کے تصادم میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 9 نوجوان آپس میں دوست اور ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں۔

حادثے کا شکار تمام افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ میں رکھی گئی ہیں، جن کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے لیے پولیس ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.