ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

گورنر سندھ سے یونس خان کی ملاقات، کراچی میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے لیجنڈ کرکٹر یونس خان نے ملاقات کی، اس دوران کرکٹ کے فروغ، شہر میں ٹیلنٹ کی تلاش کےلیے مؤثر اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آپ کے تجربہ سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ملک وقوم کےلیے ہر وقت دستیاب ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.