منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

لاہور: لڑکی، بزرگ اور بچے کے قتل کے معمے حل

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہوئے 3 افراد کے قتل کی گتھیاں سلجھ گئیں۔

لاہور کے فیصل ٹاؤن میں نہر سے مردہ ملنے والی 22 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

ایس پی شہزاد رفیق کے مطابق مقتولہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، 3 ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینک دی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی لاش نہر سے نکال لی گئی ہے جبکہ لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 64 سالہ شہری کے قتل میں ملوث سگی بیٹی کو اس کے آشنا سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی شہزاد رفیق نے بتایا ہے کہ مقتول عبدالرحمٰن کی بیٹی صباء ملزم نیر اقبال سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن مقتول راضی نہ تھا جس پر صباء نے آشنا نیر اقبال سے مل کر اپنے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایس پی شہزاد رفیق نے مزید بتایا ہے کہ نشتر کالونی میں 8 سالہ بچے کو اغواء کر کے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم فیضان نے 8 سالہ عدن کو گھر کے قریب سے اغواء کیا، ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد سر میں اینٹ مار کر قتل کیا اور اس کی لاش رنگ روڈ کے پاس پھینک دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.