منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

چین کی فلسطین-اسرائیل امن مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

چین نے فلسطین-اسرائیل امن مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش کی ہے۔

چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتے ہیں۔

چینی وزیرخارجہ نے دونوں فون کالز پر ’دو ریاستی حل‘ پر عمل درآمد کی بنیاد پر امن مذاکرات پر چین کے مؤقف پر زور دیا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کا عمل 2014 سے تعطل کا شکار ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن کو فون کرکے امن مذاکرات بحال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ چین اس معاملے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کو بتایا کہ بیجنگ مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ چین نے حال ہی میں سفارتی میدان میں ثالثی کا کردار ادا کرتےہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں تعلقات کی بحالی کے لیے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.