ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا کیسے کیا جائے؟ پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی پریشانی کی وجہ یہ سوال ہے۔
گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے، جس میں گھریلو بجٹ کے حوالے سے 91 فیصد پاکستانیوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔
پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اعتراف کیا کہ بجٹ میں رہتے ہوئے اخراجات کیسے پورے کریں؟ وہ اس بارے میں دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔
سروے نتائج کے مطابق جن افراد نے ماہانہ بجٹ میں گزارا مشکل ہونے کی تصدیق کی، اُن میں سے 90 فیصد سے زائد کی ماہانہ آمدنی 7 ہزار 30 ہزار کے درمیان نظر آئی۔
Comments are closed.