بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ اور شہباز پنجاب میں عدم اعتماد کیلئے تیار نہیں، شاہد خاقان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف پنجاب میں عدم اعتماد کے لیے تیار ہیں۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کبھی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر جس طرح بنایا گیا اس کے بعد پیپلزپارٹی سے امید نہیں کہ وہ استعفے دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.