پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

گوجرانوالا، تاخیر سے کلینک پہنچنے پر ڈاکٹر مریض کے ہاتھوں قتل

گوجرانوالہ میں کلینک میں تاخیر سے آنے پر ملزم نے ڈاکٹر سے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ فیروزوالا نئی آبادی میں ملزم کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا، مقتول نے محلے میں کلینک بنا رکھا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ علی رضا نامی ملزم نشہ کا عادی ہے، ملزم نے ڈاکٹر کو فون کر کے کلینک پر پہنچنے کا کہا تھا، ڈاکٹر کے تاخیر سے آنے پر ملزم نے جھگڑا کیا اور فائرنگ کر کے ڈاکٹر کو موقع پر ہی قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.