پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

کراچی پولیس کا اہلکار موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث نکلا، پولیس

کراچی میں پولیس کا اہلکار موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پولیس نے اہلکار ذیشان کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ڈسٹرکٹ ایسٹ شعبہ تفتیش میں تعینات ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو ساتھیوں سمیت گزشتہ روز شہری سے موٹر سائیکل چھینی، واردات کے دوران شہری سے لوٹ مار بھی کی گئی تھی۔

موٹر سائیکل ٹریکنگ کے دوران لوکیشن پولیس لائن شاہراہ فیصل کی آئی تھی، موٹر سائیکل ایس ایس پی ایسٹ آفس کے عقبی سوسائٹی میں کھڑی کی گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کر موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.