
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان کورونا وائرس کے شکار ہوگئے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق عرفان پٹھان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا۔
انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ انھیں اس کی علامات بھی موجود نہیں تھیں۔
عرفان خان نے بتایا کہ انھوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
سابق بھارتی آل راؤنڈر نے حال ہی میں ملاقات کرنے والے افراد سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیں۔
ساتھ میں عرفان پٹھان نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ بھی اختیار کریں۔
Comments are closed.