جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

بائیڈن کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز

امریکا کے صدرجو بائیڈن نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز دی ہے۔

بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے فون پر تبادلہ خیال کے دوران یہ تجویز پیش کی۔

بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ لازمی طور پر چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے جیسا ہی اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت متعدد ممالک کو سڑکیں ، ریلوے ، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.