پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

ڈاکٹر عادل نجم ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے صدر نامزد

معروف ماہر تعلیم اور پالیسی ایکسپرٹ ڈاکٹر عادل نجم ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے صدر نامزد ہوگئے۔ 

ڈاکٹر عادل نجم، ماحولیات، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے امور پر کام کرتے رہے ہیں۔ وہ بین الاقوامی پالیسی سازوں میں ایک انتہائی با اثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 

ڈاکٹر عادل نجم صدر ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کا عہدہ یکم جولائی 2023 کو سنبھالیں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اعلامیہ کے مطابق وہ 8 سال تک بین الاقوامی بورڈ میں بطور ٹرسٹی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2010 میں ڈاکٹرعادل نجم کو صدر پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ 

اس حوالے سے ڈاکٹر عادل نجم کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے  قائم مقام صدر نیولی اسڈیل نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف عادل نجم کے تجربے اور علم سے مستفید ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.