جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

پاکستان بار کا ازخود نوٹس قانون سازی کا خیرمقدم

پاکستان بار کونسل نے از خود نوٹس سے متعلق حکومتی قانون سازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ از خود نوٹس کے اختیار سے متعلق قومی اسمبلی سے بل پاس کرنا قابل ستائش ہے۔

اپنے بیان میں بار کونسل کا کہنا تھا کہ از خود نوٹس میں اپیل کا حق دیا گیا ہے جو پاکستان بار کونسل کا مطالبہ تھا۔

بار کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز میں تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کیس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے۔

پاکستان بار کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ بھی بل پاس کرکے قانون کی شکل دے گی۔

بار کونسل نے لائرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل 2023 پاس کرنے پر بھی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.