پنجاب میں مفت آٹے کے لیے متعدد شہری گزشتہ روز بھی پریشان نظر آئے۔
ملتان، جہانیاں اور بہاولنگر میں بے نظمی اور بھگدڑ مچنے سے 12 افراد زخمی ہوئے۔
بہاولنگر میں مفت آٹا پوائنٹ پر رش کے باعث بزرگ خاتون بے ہوش ہوگئیں۔
دوسری جانب پشاور میں مفت سرکاری آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے میئر میٹرو پولیٹن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک کو بند کردیا۔
رپورٹس کے مطابق بے نظمی کے واقعات پر مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے لیے قائم 3 بڑے مراکز بند کردیے گئے ہیں۔
Comments are closed.