بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، شیڈول میں تبدیلی کا امکان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں پھر سے تبدیلی کی تجویز زیر غور ہے، کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کروائے جانے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن اس کے شیڈول میں پھر سے تبدیلی کی تجویز زیر غور ہے۔

نئی تجویز کے مطابق کراچی 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی 2 ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ایک کے بجائے 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کی وجہ سے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں 5 میں سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اس کے بعد پنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پھر دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کروائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کی جاسکتی ہے، پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے شیڈول میں رد و بدل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.