بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل

سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب)  شہزاد سلیم اپنے خلاف ہتک عزت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہو گئے۔

طیبہ گُل نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کیس کیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی عدالت میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پیش ہوئے۔

عدالت میں پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے اور ان کو 20 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) میجر(ر) شہزاد سلیم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے طلبی احکامات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.