بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائیگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچنگ اسٹاف کے لیے معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے نیا کوچنگ اسٹاف ذمے داریاں سنبھالے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد کوچنگ اسٹاف سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر کی ذمے داریاں نبھائیں گے جبکہ گرانٹ بریڈبرن کو کوچنگ اسٹاف میں اہم ذمے داریاں دی جائیں گی۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کی فٹنس کے معیار پر کڑی تنقید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر مورنی مورکل کو بولنگ اور اینڈریو پیوٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 14 اپریل سے شروع ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.