بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل رینکنگ گالف چیمپئن شپ: حمزہ امین تھکاوٹ کا شکار

نیشنل رینکنگ گالف چیمپئن شپ میں برتری حاصل کرنے والے حمزہ امین تھکاوٹ کا شکار ہوگئے۔ نامور گالفر شبیر اقبال نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا، ایونٹ میں گالفرز کی دلچسپی عروج پر ہے۔

چیمپئن شپ میں پہلے دن سے برتری حاصل کرنے والے حمزہ امین تھکاوٹ کا شکار ہوئے اور کھیل کے تیسرے دن آسان پٹ مس کرگئے۔

نامور گالفر شبیر اقبال نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 12 انڈر پار 204 اسکور کے ساتھ لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا۔

محمد اشفاق اور تیمور خان مشترکہ طور پر دوسرے پر ہیں، گالفرز خوش ہیں کہ مقابلے دلچسپ ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.