جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

فیول پر سبسڈی نہیں دے رہے، آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا، مصدق ملک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ امیر کے لیے فیول منہگا اور غریب کے لیے سستا کر رہے ہیں، کوئی سبسڈی نہیں دے رہے۔

وزیراعظم پیٹرولیم ریلیف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارے اس پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے 2 کروڑ 14 لاکھ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں فائدہ اٹھائیں گی۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے ماہانہ 461 ملین لیٹر فیول استعمال ہونے کا تخمینہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.