جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

مفتی پوپلزئی کا بھی رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان

مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری کمیٹی نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں غیر سرکاری کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم خان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔

پشاور میں جاری اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

غیر سرکاری کمیٹی نے مختلف اضلاع سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر جمعرات کو رمضان کا اعلان کردیا۔

غیر سرکاری کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوابی، مردان اور بلوچستان سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں علماء سے رابطہ کیا، اُن کی شہادتوں کی تصدیق کی اور ان کو شریعت کے مطابق پایا۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.