جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

پاک افغان میچز، اسٹیڈیم انتظامیہ کی حکمت عملی تیار

شارجہ اسٹیڈیم کے منتظمین نے پاک افغان میچز کیلئے حکمت عملی بنالی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے تجویز دی کہ اسٹیڈیم میں موجود دونوں ممالک کے شائقین کو مختلف اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا۔

سیریز کے موقع پر شائقین کو پُرامن رکھنے کیلئے اضافی سیکیورٹی کی تعیناتی کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان سے ہاتھوں شکست کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے تھے۔

افغان شائقین کرکٹ نے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں اکھاڑ پھینکیں تھیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائقین زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.