جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، آج سے تراسی سال پہلے قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔ 

اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.