روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے یوکرین کو یورینیئم پر مشتمل گولہ بارود دینے کے منصوبے سے کشیدگی میں اضافہ ہوجائے گا۔
روس کے صدر پیوٹن بھی برطانوی اقدام کی صورت میں روس کے جوابی ردعمل کا کہہ چکے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کی طرف بڑھنے کا سبب بنے گا، یورینیئم والے گولہ بارود کے استعمال سے یوکرین کی اعلیٰ معیار اور غیر آلودہ خوراک تیار کرنے کی صلاحیت تیزی سے کم ہو جائے گی۔
گذشتہ روز صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ برطانوی اقدام سے روس اس کا جواب دینے پر مجبور ہو جائے گا۔
برطانیہ نے یوکرین کو جنگی ٹینکوں کے ساتھ یورینیئم پر مشتمل ٹینکر کے گولے فراہم کرنے کا کہا ہے۔
Comments are closed.