پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 501 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار اختتام پر اس کمی کے بعد 40 ہزار 376 پوائنٹس پر بند ہوا، یہ کاروباری دن کی کم ترین سطح سے محض 24 پوائنٹس اونچی ہے۔
حصص بازار میں آج 14 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 91 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کے ایک دن کی کاروباری مالیت رواں سال جنوری کے آخری کاروباری ہفتے کے بعد کم ترین ہے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 63 اور گذشتہ پانچ روز میں 215 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 172 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.